Aaj Logo

شائع 06 جون 2024 12:06am

نیشنز ہاکی کپ : آخری گروپ میچ ہار کر بھی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قومی ٹیم نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، پاکستان نے گول مارجن کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پولینڈ میں ہونے والے نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

آخری گروپ میچ میں پاکستان کو فرانس کے ہاتھوں 6 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست ہوئی لیکن گول مارجن بہتر ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

فرانس کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضی یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جب کہ فرانس کی جانب سے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول کیے۔

یہ بھی پڑھیں :

سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی، برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کے کراچی میں سیر سپاٹے

پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کو زرعی ترقیاتی بینک میں ملازمت مل گئی

پوائنٹس ٹیبل پر فرانس پہلے نمبر پر رہا جب کہ گول مارجن کی بنیاد پر پاکستانی ہاکی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Read Comments