Aaj Logo

شائع 05 جون 2024 10:48pm

لاہور: 3 سالہ بچے کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کرنیوالا درندہ صفت باپ گرفتار

لاہور میں پولیس نےتین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے باپ کو گرفتار کرکے بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

سبزہ زار کے علاقے میں میں چیخ و پکارسن کر محلے دار اکٹھے ہوگئے، اورون فائیو پرکال کی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرکے زخمی تین سالہ بچے عرشمان کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم خبیب الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی بیٹی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

ٹک ٹاکر ربیکا نے معصوم بچی کا منہ نوچ لیا، ویڈیو وائرل

بے فکری کا وقت آگیا، بچوں سے پریشان مردوں کیلئے خاص ’جیل‘ تیار

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے، کمسن عرشمان کے جسم پر دانتوں سے کاٹے جانے کے نشانات واضح ہیں۔

Read Comments