پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی انتخابات میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ مودی کی نئی حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اپنا اتنا رولا پڑا ہوا ہے کہ ہندوستان کے الیکشنز یہاں دکھائے ہی نہیں گئے، لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہاں کیا ہوا۔
بھارت میں ایگزٹ پول چلانے والی کمپنی کا رہنما نتائج غلط ہونے پر رو پڑا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تو حد ہی ہوگئی تھی، اتنی دھاندلی ہندوستان میں تو نہیں ہوسکتی تھی، لیکن اس بار وہاں نریندرا مودی نے آمرانہ انداز میں الیکشن کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا دکھ ہوا، وہ اہل نہیں تھیں، ان کا پہلی بار تھا شاید اس وجہ سے لوگوں نے انہیں ووٹ دئے۔
بھارتی انتخابات: خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی، راہول گاندھی
فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں نسو سوا سو سیٹھ ہیں جنہوں نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسی طرح ہندوستان میں بھی سیٹھوں کا ایک طبقہ ہے جس سارے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی بی جے پی نے بالی ووڈ میں ٹکٹ بانٹنے کی کوشش کی، لیکن اکثریت نے ان کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔
بی جے پی کو اتحاد کرنا پڑے گا، مودی بے بس وزیراعظم ہوں گے، جسٹس مرکنڈے
انہوں نے پیشگوئی کی کہ بی جے اتحاد کی نئی حکومت لمبی نہیں چل سکے گی، کیونکہ نریندرا مودی کا اسٹائل نہیں ہے کہ وہ کولیشن میں چل سکیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے اور وقت سے پہلے ختم ہوجائے گی، جس کے بعد اگلے انتخابات میں راہول گاندھی کے پاس موقع ہوگا کہ وہ اپنی حکومت بنا سکیں۔