گرمیوں کی چھٹیاں طالبعلموں کے آرام، نئی دلچسپیوں کی تلاش اور تفریح کرنے کا پرفیکٹ ٹائم ہوتا ہے۔ لیکن گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا کریں؟ یہ ہر طالبعلم کا سوال ہے جس کا کچھ جواب اُن کے پاس ہوتا ہے اور باقی کی وہ تلاش اور جستجو میں رہتے ہیں۔
اس میں یپدل چلنا، بائیکنگ، تیراکی، سپورٹس،جیسے فٹبال یا باسکٹ بال یا پھر پارک میں پکنک سے انجوائے کرنا شامل ہے۔
چھٹیوں کا بہت زیادہ وقت اسٹوڈنٹس کو اجازت دیتا ہے کہ وہ نئے نئے مشاغل سیکھیں، جیسےمیوزیکل انسٹرومنٹس، پینٹنگ،یا پھر کسی نئی زبان کا سیکھنا۔
نئی نسل ڈجیٹل نسل ہے، وہ کمپیوٹر کی مہارت کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ ڈاکیو مینٹری بنائیں، معلوماتی ویڈیو اَپ لوڈ کریں۔ یااچھی فوٹوگرافی کریں۔
کمیونٹی سرسسز میں حصہ لینایا کسی مقصد کے لیےسماجی کاموں میں حصہ لینا بھی گرمیوں کی چھٹیاں گذارنے کا ایک بامقصد طریقہ بن سکتا ہے۔
یہ کردار کی تشکیل، کلچر کا شعور اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔
تعلیمی سرگرمیاں بھی ایک تفریح بن سکتی ہیں ،جیسے میوزیم جانا، ورکشاپس یا کلاسز کا اٹینڈ کرنا۔
پرجوش، تخلیقی گیمز سیکھنا، روبوٹ بنانا، یا کسی اسپورٹس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بھی تفریحی سرگرمیاں بن سکتی ہیں۔