وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صارم برنی کی گرفتاری ڈال دی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ پولیس نے معروف سماجی رہنما کو امریکا سے واپسی پر گرفتار کیا تھا۔ دوسری طرف صارم برنی کا امریکا میں ریکارڈ کیا ہوا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔ جب کہ ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی کو امریکی حکام کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارم برنی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔صارم برنی کو باضابطہ طور پر تفتیش کے بعد کیس میں گرفتار کیا گیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش صارم برنی مناسب جواب دینے میں ناکام رہے، صارم برنی کو مقدمہ نمبر ، 126/24 n میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ کراچی ایف آئی اے مجاہد اکبر کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل صارم برنی پر تحقیقات کررہا ہے، شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی، کیس کو میرٹ پر حل کریں گے۔
مقدمہ درج کرنے سے قبل ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کےالزامات ہیں، کافی عرصےسےصارم برنی کی نقل وحرکت پرنظررکھی جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق صارم برنی امریکا سےکراچی پہنچے توایئرپورٹ سےگرفتارکیا۔ صارم برنی کوایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نےحراست میں لیا۔
صارم برنی کا ویڈیو پیغام
دوسری جانب صارم برنی کا امریکا سےریکارڈ کیا جانے والا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بہت سارے لوگوں نے مجھ پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی، ہمیشہ چپ رہا ہوں لیکن اب سب کچھ کہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کبھی میں نے وہ کام نہیں کیے، لیکن اب کچھ لوگوں نے مجھے بولنے پر مجبور کردیا ہے، ہر چیز برداشت ہے لیکن ذات پر انگلی برداشت نہیں ہے، میں کسی کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالتا‘۔ صارم برنی نے کہا کہ کراچی آکر سب بتاؤ گا اچھا خاصہ دیکھاؤ گا، مجھ پر صرف الزام ہے میں ثبوتوں کے ساتھ بتاؤ گا۔
یہ بھی پڑھیں : منشیات کی اطلاع ،سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر چھاپہ
بعدازاں ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی کوامریکی حکام کی شکایت پرحراست میں لیا گیا، سماجی رہنما کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا صارم برنی پر بچوں کی امریکا میں فروخت کا الزام ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امریکی حکام نےصارم برنی کےخلاف شکایت درج کرائی تھی، صارم برنی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔