Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 جون 2024 04:51pm

حنا بیات بہروز سبزواری پر بھڑک اٹھیں

بہروز سبزواری ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں، جو حال ہی میں عدنان فیصل کی میزبانی میں ایف ایچ ایم کے پوڈ کاسٹ میں نظر آنے کے بعد سرخیوں کی زینت بن رہے ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں بہروز سبزواری نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔ بہروز سبزواری نے پہلے عمران خان کی تعریف کی اور پھر کہا کہ عمران خان کو منشیات جیسی کوئی لت نہیں، بلکہ انہوں نے اپنے ساتھ شراب نوشی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کبھی ایک سے زیادہ مشروب نہیں پیا۔

’میں نے خود ساتھ پی ہے‘، بہروز سبزواری نے عمران خان کی شراب نوشی کی تصدیق کردی؟

ان کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین تجربہ کار اداکار کو ان کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں انتہائی بہادر، خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ حنا بیات نے اپنے معاون اداکار کو سوشل میڈیا کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حنابیات کا کہنا تھا کہ، اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے اگر آپ کو اپنے کام کے لیے سراہا نہیں جاتا یا سوشل میڈیا پر زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے، تو آپ کو صرف پوڈ کاسٹ پر آنا ہوگا، کسی مشہور شخصیت کو بلانا ہوگا، اور ڈسکلیمر دینا ہوگا کہ لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ اس شخص کی امیج کو بھی خراب کرتے ہیں اور یہ آپ کے حق میں کام کرتا ہے کیونکہ آپ وائرل بھی ہو جاتے ہیں۔

مداح حنا بیات کے اس جرات مندانہ اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔

Read Comments