Aaj Logo

شائع 05 جون 2024 09:09am

پاکستان ٹیم کا اہم آل راؤنڈر ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلے میچ سے باہر ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث امریکا کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم میگا ایونٹ کے پہلے میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں عماد وسیم کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے لیے پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ وہاب ریاض نے وجہ بتادی

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر پرامید ہیں کہ وہ بقیہ میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان امریکا کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے ڈیلاس میں جم کر پریکٹس کی، ٹیم نے 2 حصوں میں ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستان ٹیم کی ڈیلاس میں پریکٹس

دوسری جانب ڈیلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز نے خوب بیٹنگ اور بولرز نے بھی فیلڈ کی ٹریننگ کی، اس دوران بیٹرز نے صبح 11 سے 2 بجے تک انڈور پریکٹس کی جبکہ دوپہر میں قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔

گرینڈ پرارئیری اسٹیڈیم پر نیدرلینڈز اور نیپال کے میچ کی وجہ سے مین اسٹیڈیم پر پریکٹس پچ تیار نہیں ہوسکی تھی۔

عماد وسیم نے رٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے باؤنڈریز پر اونچے کیچز کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی جبکہ امریکی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو شکست دے کر اپنی کامیابی کا کھاتا کھول چکی ہے۔

Read Comments