Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 جون 2024 10:37am

بھارتی انتخابات: مودی کی ہندو قوم پرست جماعت کو کن ریاستوں میں شکست کا سامنا رہا

بھارت کے لوک سبھا انتخابات 2024 میں نریندرمودی کے اتحادی گروپ کو کئی جھٹکے لگے ہیں جبکہ حزب اختلاف کانگریس نے کئی ریاستوں میں بی جے پی کو شکست دی اور کہیں اُسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ مودی حکومت بنانے کا اعلان کرچکے ہیں لیکن وہ دو تھائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انتخابات کے نتیجے میں رونما ہونے والی سیاسی تبدلیاں نمایاں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس پارٹی 24 ریاستوں اور یونین ٹیرٹریز میں اراکین منتخب کرانے میں کامیاب رہی لیکن مدھیہ پردیش، انڈمان اور نکوبارجزائر میں اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریس کی بڑی کامیابی راجستھان، گجرات، چندی گڑھ، ناگا لینڈ، لکشدویپ اور منی پور میں سامنے آئی جبکہ کرناٹک میں نشستیں امید سے کم ملنے پر مایوسی ہوئی۔

اترپردیش میں بی جے پی کی شکست

اُتر پردیش میں بی جے پی کو سماج وادی پارٹی اور کانگریس سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ اُترپردیش کو بی جے پی کا گڑھ سمجھا جاتا رہا تھا لیکن حالیہ انتخابات کے نتائج نے واضح کردیا کہ بھارتی عوام نے بابری مسجد کی جگہ رام مند بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں بھی شکست کھانی پڑی۔

بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام جنم بھومی مندر کا افتتاح نریندر مودی نے کیا تھا وہاں بھی بی جے پی کو شکست رہی۔

اتر پردیش کے حقلے وارانسی میں بی جے پی کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچایا۔ 2019 میں نریندر مودی کی جیت کا فرق 5 لاکھ ووٹوں کا تھا جو حالیہ انتخابات میں ڈیڑھ لاکھ ہی رہ گیا۔ اس کے برعکس راہول گاندھی اپنے حلقے رائے بریلی سے 3 لاکھ 90 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیتے۔

مسلمانوں کے خلاف بیان بازی سمرتی ایرانی کو انتخابی کامیابی نہیں دلواسکی۔ کانگریس کے امیدوار کشور لعل کے مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا رہا۔

مہاراشٹر

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کل 48 نشستیں ہیں۔ جہاں سے بی جے پی کو کانگرنس کے مقابلے میں شکست کا سامنا رہا ہے۔ بی جے پی محض 17 نشستیں حاصل کرسکی جبکہ کانگرنس نے 30 نشستیں حاصل کی۔

مغربی بنگال

مغری بنگال نے بھی ہندو توا کے نظام کو مسترد کردیا جہاں 42 نشستیں ہیں جس میں سے مودی کی اتحادی جماعتیں محض 12 ہی حاصل کرسکے اور کانگریس نے 30 نشستیں حاصل کیں۔

تمل ناڈو، کیرالہ، پنجاب، منی پور اور چندی گڑھ

بھارت کی تمل ناڈو، کیرالہ، پنجاب، منی پور اور چندی گڑھ میں بھی بی جے پی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

کانگریس کو شکست

اس کے برعکس کانگرنس کو بی جے پی کے مقابلے میں بھارتی ریاستیں بہار، مدھیہ پردیش، کرناٹک، گجرات، آندھرا پردیش،راجستھان، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، اسام، چھتیس گڑھ، دہلی، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں کامیابی ملی۔

Read Comments