Aaj Logo

شائع 05 جون 2024 07:00am

لیموں کے پانی سے وزن میں کمی، حقیقت کیا ہے؟

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیموں پانی کے ذریعے تیزی کے ساتھ وزن کم کرنے کے ٹوٹکے بتائے جاتے ہیں۔ جیسا کہ کچھ پوسٹوں میں یہ پڑھنے کو ملتا ہے کہ اگر کم وقت میں وزن گھٹانا ہے تو لیموں پانی کو آسان غذا کے طور پر استعمال کریں۔

مگر کیا لیموں پانی کے ذریعے وزن کم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت شامل ہے یا بس یہ ایک ہوا میں اڑائی ہوئی ایک بات ہے؟

اس حوالے سے ورجینیا کے ماہرِ غذائیت کیرولین تھامسن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لیموں کا پانی قدرتی طور پر نمی بخش اور تیزابیت کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ یعنی ایسی خصوصیات جس کی وجہ سے انسان کو بار بار باتھ روم جانا پڑسکتا ہے۔

ڈاکٹر نے اس کی مثال کچھ یوں دی کہ اگر کوئی شخص باتھ روم جانے سے قبل اور بعد میں اپنا وزن کرتا ہے تو اسے معلوم ہوسکتا ہے کہ اس کے وزن میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صبح سویرے لیموں پانی کا استعمال وزن میں جادوئی کمی لائے۔

کیرولین تھامسن کے مطابق ایسا کوئی جادوئی کھانا یا مشروب موجود نہیں جو جسم سے چربی پگھلانے میں مدد فراہم کرسکے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین غذا اور ورزش کو معمول بنانا زیادہ بہتر آپشن ہے۔

ماہرین غذائیت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کوئی ثبوت ایسا نہیں ملتا کہ جس سے پانی میں لیموں ملانے سے انسان کا وزن کم ہوجائے۔

Read Comments