Aaj Logo

شائع 04 جون 2024 07:38pm

جاپانی گاڑیوں میں بڑی خامیوں کا انکشاف، کمپنیوں نے معافیاں مانگنی شروع کردیں

جاپانی گاڑیوں کی بڑی فروخت کی سب سے اہم ترین وجہ ان کا معیار ہے جو صارف کو گاڑی خریدنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

مگر حال ہی میں مشہور جاپانی کار کمپنیز کی گاڑیوں میں بڑی خامیاں دیکھنے میں آئیں جس کے بعد انہیں معافی مانگنی پڑ گئی۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنیز ٹویوٹا، ہونڈا، مزدا، سوزوکی اور یاماہا نے اپنی گاڑیوں کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا ہے۔

سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا کے ایما پر جاپانی حکومت کی پاکستان کو دھمکی

موٹر کمپنیز نے اس حوالے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے غلط آزمائشی طریقے اپناتے ہوئے متعدد ماڈلز کے لیے سرٹیفیکیشن حاصل کیے، جس کے بعد جاپانی حکومت نے کمپنیوں کو متاثرہ گاڑیوں کی ڈیلیوری روکنے پر مجبور کیا۔

ٹویوٹا مالکان کی جانب سے پیر کو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے 7 ماڈلز کے لیے غلط طریقے سے سرٹیفیکیشن حاصل کیے ہیں، جن میں تین کی ( کرولا فیلڈر، کرولا ایکسیو، اور یارس کراس) فی الحال پروڈکشن جاری ہے جبکہ باقی چار ماڈلز کو پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے۔

ہونڈا، مزدا، سوزوکی اور یاماہا کی جانب سے بھی اسی طرح کی بے ضابطگیوں کی اطلاع ملی ہے۔

جاپانی ڈش میں بغلوں کے پسینے کا تڑکا، لوگ کھانے کیلئے ٹوٹ پڑے

جاپانی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے پانچوں کمپنیوں سے متاثرہ ماڈلز کی ڈیلیوری اس وقت تک روک دینے کی درخواست کی ہے جب تک کہ حکم کی تصدیق نہ ہو جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کار سازوں کی سہولیات پرتحقیقات شروع کریں گے۔

مذکورہ واقعے نے جاپانی کار ساز اداروں پر لوگوں کے اعتماد کو چکنا چور کر دیا ہے جو اپنے معیار پر توجہ دینے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

Read Comments