قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر بھی نوٹس لے لیا۔
نیب راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ جاری کیا، جس میں فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو طلب کیا گیا ہے۔
نیب کے مراسلے میں متعلقہ افسران کو 12جون دن11 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور حکام سے غیر معیاری دودھ، دہی کی فروخت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر سیکشن سی 33 کے تحت متعلقہ افسران کو طلب کیا اور کہا گیا ہےکہ متعلقہ حکام ڈیری پراڈکٹس کی کوالٹی پر بریف کریں۔