Aaj Logo

شائع 04 جون 2024 03:17pm

فیصل واڈا کا حمود الرحمان کمیشن سے متعلق ٹویٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق متنازع ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں فیصل واڈا نے کہا کہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتی، پاکستان میں ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے، اب سائفر کیس کا فیصلہ بھی آگیا ہے، حمود الرحمان کمیشن سے متعلق بات کرکے پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کے بعد تو جماعت کو کالعدم ہوجانا چاہیئے، اصولی طور پر سیاسی جماعت کو کالعدم نہیں کیا جاسکتا لیکن کوئی ملک توڑنے کی سازش کرے اور دشمن کا کردار نبھائے تو یہ اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بین کی طرف جا رہی ہے، ایم کیو ایم لندن کو دیکھ لیں اس نے بھی اسی طرح کیا تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

کراچی میں بدامنی: ایم کیو ایم کا شہریوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

فیصل واڈا نے توہین عدالت نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے۔

Read Comments