Aaj Logo

شائع 04 جون 2024 03:06pm

مذاکرات صرف گھر کے مالک سے ہوں گے، عارف علوی

Welcome

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے، سائفر کیس میں اچھا فیصلہ آیا ہے، اس میں ہے کیا جو حکومت اس پر مزید کھیلنا چاہتی ہے، اس ملک میں کسی کا احتساب نہیں ہو سکتا، میں بھی ہمت ہار گیا ہوں۔

ماڈل ٹاون لاہور میں پیر سید حبیب عرفانی چشتی کی رہائش گاہ ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ سائفر کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہی فیصلہ آنا چاہیئے تھا کیونکہ سائفر پر سیکشن آفیسر نہیں، وزیراعظم ہی طے کرتا ہے کہ اس کے بارے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔

عارف علوی نے مزید کہ احتساب کے معاملے پر ہمت ہار چکا ہوں، اشرافیہ احتساب کے معاملے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، گزشتہ 2 سال سے میڈیا کے ذریعے مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہی ہوں گے۔

سابق صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ماضی میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ ملی تو وہ غلط تھا، رجیم چینج سے پاکستان کو کھربوں کا نقصان ہوا، پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوام اتنی بڑی تعداد ایک لیڈر سے محبت کرتی ہے۔

Read Comments