کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن چالوباوڑی نالے کے قریب سے9روز قبل ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بیوی نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد کیس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا گیا تھا۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے مقتول کی بیوی کا موبائل فون تحویل میں لے کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان نصیب اللہ اور ندا محمد کا سراغ لگا کر سٹیلائٹ ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول کو اسی کی بیوی زرغونہ کے ساتھ مل کر اسی کے گھر میں قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کرکے گھر میں ہی رکھ دی اور رات ہونے کا انتظار کیا جب رات ہوئی تو موٹرسائیکل پر جاکر بوری چالو باوڑی میں نالے کے قریب رکھ کر فرار ہو گئے۔
ملزمان نے بتایا کہ ہم دونوں کا مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا علم مقتول کو ہوگیا اسی کی بیوی کے ساتھ مل کر پہلے مقتول کو چرس کے کیس میں گرفتار کرانے کا منصوبہ بنایا لیکن اس منصوبے پر عمل نہ کرسکے پھر اسے قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور 25مئی کو جب مقتول اپنے گھر پر تھا تو اس کی بیوی نے فون کر کے ہمیں بلایا اور منصوبے کے تحت عبدالخالق کو قابو کرکے ٹوکے اور کلپ کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی : ویڈیو بنانے پر گارڈ نے وی لاگر کو قتل کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی
لوٹ مار کی سنچری کرنیوالے 2 سگے بھائی کراچی سے گرفتار
ملزمان نے بتایا کہ اس کی بیوی نے پلاسٹک کی بوری دی جس میں لاش کو ڈال کر گھر ہی میں رکھا تھا ملزمان کے انکشاف پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ٹیم نے مقتول کی بیوی ملزمہ زرغونہ کو بھی گرفتار کرلیا۔