Aaj Logo

شائع 04 جون 2024 08:30am

جاپانیوں نے ٹوٹے دانت دوبارہ اُگانے کیلئے دوا تیار کرلی

ماہرین کی جانب سے ٹوٹے دانتوں کو دوبارہ اگانے کے لیے ایسی دوا کرلی گئی ہے جس کا تجربہ جانوروں پر کامیاب ہونے کے بعد اب انسانوں پر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں موجود کٹانو یونیورسٹی اسپتال مذکورہ دوا کی آزمائش ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک منعقد کرے گا، جہاں 30 سے 64 سال کی عمر کے 30 مردوں کا علاج کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے کٹانو اسپتال میں دندان سازی اور منہ کی سرجری کے ماہر کاتسو تاکاہاشی نے بتایا کہ ہم ان افراد کا سہارا بننا چاہتے ہیں جو اپنے ٹوٹے دانتوں کے باعث پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ اس دوا کے انسانوں پر 11 مہینے کے تجربے کے بعد اس دوا کا 2 سے 7 سال کے بچوں کو ٹرائل کریں گے۔

ماہرین کے مطابق، یہ دوا ممکنہ طور پر 2030 کی شروعات میں بازاروں میں دستیاب ہوگی۔

Read Comments