Aaj Logo

شائع 03 جون 2024 09:47pm

برطانوی بادشاہ نے بھائی کو محل سے نکلنے کا حکم دے دیا

لالچ ، خوف ، عزت اور محبت جیسے جذبات صرف عام انسانوں میں ہی نہیں ہوتے بلکہ یہ بادشاہوں کے درمیان بھی پائے جاتے ہیں۔ اور ایسے ہی کچھ جذبات برطانوی بادشاہ چارلس اور ان کے بھائی شہزادہ اینڈریو کے درمیان سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی کو ونڈسر پیلس خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بھائی اینڈریو نے 30 ملین پاؤنڈ مالیت کا محل خالی نہیں کیا تو وہ ان سے تعلقات ختم کر دیں گے۔

کنگ چارلس نے یہ حکم کیوں دیا اس کے پیچھے اہم کہانی پوشیدہ ہے۔

جیفری ایپسٹین سکینڈل

پرنس اینڈریو اپنی سابقہ اہلیہ شہزادی سارہ کے ہمراہ 30 کمروں پر مشتمل ’رائل لاج‘ میں مقیم ہیں۔ اینڈریو جن پر جیفری ایپسٹین سکینڈل کا کیس ہے انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا، بعد ازاں ان سے شاہی سرکاری ذمہ داریاں لے لی گئیں۔

2 خبطی بھائیوں نے سوویت ٹینک کو ہی موٹر سائیکل بنا ڈالا

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ چارلس کے بھائی کے پاس اپنی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں، بادشاہ اپنے بھائی کو طویل عرصے سے ونڈسر پیلس چھوڑنے کا حکم دے رہے ہیں۔

یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ پرنس آف ویلز ولیم، کنگ چارلس کے تخت کے وارث کے طور پر اپنے کردار کی عکاسی کرنے کے لیے وہاں رہنے کے خواہشمند ہیں۔

معاہدہ

کنگ چارلس کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کو ایک آفر پیش کی جس کے تحت انہیں ڈچز آف لنکاسٹر سے اپنے پیسے سے بڑی آمدنی پیش کی جائے گی۔

پورن اسٹار کو ادائیگی کا مقدمہ اہلیہ کیلیے درد ناک ہے، ٹرمپ

کنگ چارلس کے قریبی دوست کے مطابق اگر اینڈریو محل نہ چھوڑنے کا فیصلہ صحیح وقت پر کرتے ہیں تو برطانوی بادشاہ کو اپنے پورے امدادی پیکج کا از سر نو جائزہ لینا پڑے گا اور ڈیوک کو محل کی حفاظت کے اخراجات میں سے بڑا حصہ برداشت کرنا پڑے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ شہزادہ اینڈریو محل کی دیکھ بھال کے 4 لاکھ پاؤنڈ سالانہ اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر تھے۔

Read Comments