Aaj Logo

شائع 03 جون 2024 06:43pm

فاٹا کے لوگ آتے ہیں میں ان سے کیا کہوں کہ پیسے کون کھارہاہے، وزیراعلیٰ کےپی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا بجٹ عوامی ہے وفاق خیبرپختونخوا کے پیسےاداکرےوہ کےپی کے کی عوام پرخرچ ہوگا، ہم پیسے مانگتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارا رویہ مناسب نہیں، یہ غیرذمہ داری سےملک چلارہےہیں ہمیں اپنےپیسےنہیں دے رہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعد ہمارے بجٹ میں کوئی چیز کم نہیں ہوگی، ہمیں اپنے پیسے نہیں مل رہےاس پر تحفظات ہیں۔ وفاق خیبرپختونخوا کے پیسےاداکرےوہ کےپی کے کی عوام پرخرچ ہوگا بجٹ پہلے اس لیے پیش کیا کہ آئین نے اجازت دی،ہم تیار تھے، ہم پیسے مانگتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارا رویہ مناسب نہیں۔ صوبےکےحقوق کیلئےسب کو آواز اٹھانی چاہیے

علی امین گنڈاپور پولے کہ پچھلے سال ہمیں 90ارب ملےتھےاب7ارب ملےہیں ، یہ غیرذمہ داری سےملک چلارہےہیں اپنےپیسےنہیں دےرہے، ملک کا پیسہ کہاں جارہا ہے،ہم اس پر بات کریں گے۔2200 ارب ہم کرائے کی مد میں دے رہے ہیں۔

فاٹا کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ فاٹا کے لوگ پاکستان بننے سے اب تک قربانی دےرہے ہیں، فاٹا کے لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں وعدہ پورا نہیں کیاجارہا، لوگ آتے ہیں میں ان سے کیا کہوں کہ پیسے کون کھارہاہے۔ فاٹا کےلوگوں کو 500ارب دینےتھے

علی امین کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی اورپی ڈی ایم کی حکومت بنی ، ملک کے عوام کے ساتھ ظلم ہوا،گیس،بجلی،پٹرول مہنگاکیاگیا، ہیلتھ کارڈ کی رقم بڑھاکر20لاکھ کی جائے گی ۔

Read Comments