Aaj Logo

شائع 03 جون 2024 04:36pm

کیا استعمال شدہ گاڑیاں ملک بھر میں مہنگی ہونےوالی ہیں ؟

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے ۔1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے

ذرائع کے مطابق حکومت کو استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جس سے پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جبکہ 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھ کر100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

Read Comments