پنجاب حکومت نے 12جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کہتے ہیں وفاقی حکومت کا بجٹ11جون کو آرہا ہے ہم 12جون کو پیش کریں گے، اگر وفاق نے 12 جون کو بجٹ پیش کیا تو ہم 14جون کو پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، 14اگست کو کسان کارڈ کاافتتاح ہوگا، کسانوں کےلئے 400 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔