Aaj Logo

شائع 03 جون 2024 03:57pm

متحدہ عرب امارات کے آسمان پر اڑنے والی ’چڑیل‘ کی حقیقت

ان دنوں سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے آسمان میں دکھائی دینے والے ’چڑیل‘ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر رہی ہے۔

ایکس پر اپلوڈ کی گئی اس تصویر میں رات کا اندھیرا نظر آ رہا ہے، جبکہ آسمان پر ستاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ایک سایہ نما منظر بھی دکھائی دے رہا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ تصویر ابو ظہبی کے الختم اسٹرونامیکل اوبزرویٹری کی جانب سے لی گئی ہے، جسے سیسیوپیا کا جن کا نام دیا جا رہا ہے۔

جبکہ اسے نیبولا کا نام بھی دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی بناوٹ اور مقام سیسیوپا ستاروں کے درمیان ہے۔

28 خواتین شادی کا پروپوزل دے چکی ہیں ، 7 ناکام عشق کر چکا ہوں، چاہت فتح علی خان

تصویر بذریعہ: عالمی اسٹرونامیکل سینٹر/ ایکس

اس چڑیل کے سائے نما نیبولا میں دھول اور کاسمک گیس موجود ہے، جو کہ 550 لائٹ ائیر دور موجود ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اسے چڑیل کا سایہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین اسے فرشتہ بھی تصور کر رہے ہیں تاہم یہ ایک نیبولا ہے جس میں ہائیڈروجن آئینائیز شکل میں موجود ہیں۔

بھارتی خاتون انجو واپس نہ آئی، پاکستانی نوجوان کا برا حال

جبکہ اس نیبولا کے لال ہونے کی وجہ الٹرا وائلٹ شعائیں ہیں جو کہ اس کے قریب موجود نیلے ستارے سے آ رہی ہیں۔

یہ تصویر دور بین کی مدد سے 36 سینٹی میٹر کے قطر سے لی گئی ہے، جبکہ 156 تصاویر ہائیڈروجن فلٹر کی مدد سے لی گئی ہیں۔ جبکہ 153 تصاویر سلفر فلٹر اور 155 تصاویر آکسیجن فلٹر کے ساتھ لی گئی ہیں۔

جبکہ تمام تصاویر کی مدت 3 منٹ تھیں اس طرح 464 تصاویر کے کُل 23 گھنٹے ہوئے

Read Comments