وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اشیا کی قیمتیں 2022 کی سطح پر پہنچ جائیں گی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی رفتار کم ہو کر 12 فیصد سے نیچے آگئی ہے یعنی آئے روز قیمتوں میں اضافے کے دھچکے کم ہو جائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے ہی معیشت پرتوجہ مرکوز رکھی، حکومت سنبھالی تو ڈیفالٹ کی باتیں کی جاتی تھیں، حکومت نے مختصر مدت میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا،پی ٹی آئی والوں نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوم برگ نےبھی کہاہےپاکستان کی معیشت مثبت سمت میں جارہی ہے، گزشتہ سال اسی ماہ 38 فیصد مہنگائی تھی جوآج11فیصد پرآگئی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں سی پیک پر بہت تیزی سے کام ہوا، نوازشریف کے دورمیں بہت ترقیاتی کام ہوئے، سی پیک کو پاکستان کیلئےگیم چینجرکہاجاتاہے، وزیراعظم کےدورہ چین کےملک پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :
مہنگائی کی شرح عمران خان دور سے نیچے آگئی
پنجاب حکومت کا 12جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ٹویٹ کرتےہیں اورسرمایہ کاری روکتےہیں، یہ اپنی ہرکہی ہوئی بات سے مکر جاتےہیں۔