مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتی فورسز نے خلاف آپریشن کے نام پر دو گھروں کو آگ لگا دی جبکہ بھارتی فورسز نے دو کشمیری کمانڈرز کو محصور کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے آپرشین نہامہ علاقے میں کیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا جس کے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لشکر طیبہ کی شاخ کے مزاحمتی کمانڈر ایک گھر میں محصور ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ کمانڈر رئیس احمد اور ریاض احمد ڈار جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دوسری بھارتی فورسز نے مبینہ آپریشن کے دوران 2 گھر جلا دیے۔