بھارت میں گرمیاں اب چوروں کو بھی شدید مشکل میں ڈال رہی ہیں، حال ہی میں چوری کرنے آیا ملزم اے سی کی ٹھنڈک کے باعث پکڑا گیا ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں اتوار کے روز ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ اے سی کی ٹھنڈک میں نیند پوری کر رہا تھا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ملزم گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا، تاہم گھر میں چلنے والے اے سی کے باعث وہیں نیند پوری کرنے لیٹ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شدید نشے میں دھت تھا، یہی وجہ تھی کہ گھر کے کمرے میں چلنے والے اے سی کی ٹھنڈی ہوا کے باعث کمرے ہی سو گیا۔
سولر پینلز سے متعلق بڑی پابندی کا اعلان
واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا تھا، جب ملزم لکھنؤ کے اندرانگر کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تھا۔ مذکورہ گھر ڈاکٹر سنیل پانڈے کا ہے، جو کہ واراناسی میں نوکری کر رہے ہیں، جبکہ وہ واقعے کے وقت گھر میں موجود نہ تھے۔
قبروں کی سجاوٹ کرنے والی خاتون نے اشتہار دے ڈالا
بھارتی میڈیا کے مطابق پڑوسی کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی، تاہم پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم سکون سے نیند پوری کر رہا تھا۔
جبکہ ملزم کی تصویر بھی وائرل ہے، جس میں وہ ہاتھ میں موبائل فون تھامے نیند پوری کر رہا تھا، ڈی سی پی نارتھ زون آر وجے شنکر کے مطابق ملزم گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا تاہم نیند پوری کرنے کے لیے لیٹ گیا۔
کیا آپ کو معلوم ہے جون کو جون کیوں کہا جاتا ہے؟
ملزم نشے میں دھت تھا، یہی وجہ تھی کہ نیند پوری کرنے لگا اور اٹھ نہ سکا۔ پڑوسی کی اطلاع کے باعث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔