سعودی حکام نے حجاج کرام کے لیے نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حجاج کے لیے پیغام جاری کیا کہ ’نسک کارڈ گمشدگی کے نتیجے میں 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں کیونکہ اس کے گم ہونے کی وجہ سے فریضہ حج میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
غیر قانونی طور پرحج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان
اس سےقبل سعودی عرب کے حکام نے غیر ملکی اور مقامی عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنا اجازت حج کرنے پر انہیں ہزاروں ریال کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50 ہزار سعودی رالر کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ 37 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔