سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نُرماگومیڈوف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اگر انتخابات میں کامیاب ہوئے تو غزہ جنگ رکوا دیں گے۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈنشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی ایونٹ میں شرکت کے دوران سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹرخبیب نُرماگومیدوف کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
ٹرمپ کو مسخرا کہنا مہنگا پڑگیا، ہالی وڈ ایکٹر ڈی نیرو ایوارڈ سے محروم
خبیب نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے‘، جس پر ٹرمپ نے اعتماد کے ساتھ کہا، ’ہم اسے روکیں گے۔ میں جنگ روک دوں گا‘۔
ٹرمپ کی سزا پر حامی بے لگام، جج کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے لگے
سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے، جس میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے کے بعد نمایاں جانی نقصان ہوا ہے۔