عیدِ قرباں قریب آتے ہی ملک بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جہاں قربانی کے منفرد جانوروں کی بھرمار ہے، بیوپاری بھی ان جانوروں کی من مانی قیمتیں مانگ رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک جانور لاہور کی مویشی منڈی میں بھی آیا ہے جسے اس کے مالک نے ”وائٹ ٹائیگر“ کا نام دیا ہے۔
یہ کوئی ٹائیگر نہیں بلکہ ایک بچھڑا ہے، جسے اس کے منفرد ٹائیگر پرنٹ کی وجہ سے یہ نام ملا ہے۔
سفید و سرمئی رنگوں کے امتزاج سے مزین یہ بچھڑا انتہائی خوبصورت ہے۔
بچھڑے کے مالک جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس بچھڑے کی خوراک قدرتی جیسے کہ مکئی، کالا چنا، گندم، پالشڈ رائس وغیرہ رہی ہے اور اس کا وزی 15 سے 18 من کے درمیان ہے۔
انہوں نے اس خوبصورت بچھڑے کی قیمت 15 لاکھ روپے بتائی ہے۔