بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر ہفتہ کی رات کئی لوگوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کو لوگوں کے ایک ہجوم کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب ان کی کار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ٹکر ماری۔
ممبئی پولیس کے ایک افسر کے مطابق ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو اس وقت کار سے ٹکر ماری جب وہ گاڑی کو پارک کرنے کیلئے ریورس لے رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس روینہ کو متاثرہ اور مقامی لوگوں نے گھیرا ہوا ہے اور ان پر حملہ آور ہیں، لوگوں کو پولیس کو فون کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جب کہ ایک خاتون نے چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ’میری ناک سے خون بہہ رہا ہے۔ اس نے (روینہ) مجھ پر حملہ کیا‘۔
ویڈیو میں روینہ کو ہجوم سے اس واقعہ کی ویڈیو ریکارڈ نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
شاہ رخ خان اپنی منیجر کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف
انہوں نے ہجوم سے درخواست کی کہ وہ انہیں نہ ماریں۔
انہوں نے کہا ’دھکا مت دو پلیز مجھے مت مارو۔‘
کچھ لوگوں کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’مارو اس کو‘۔
متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ روینہ نشے کی حالت میں اپنے ڈرائیور کا دفاع کرنے کے لئے کار سے باہر آئیں اور ان کی ماں کو ٹکر ماری جس کے بعد ان کی والدہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور اداکارہ نے الزامات سے نمٹنے کے لئے وکیل سے رابطہ کیا ہے۔
ویڈیو میں خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ماں، بہن اور بھتیجی کے ساتھ روینہ کے گھر کے قریب سے گزر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’جب ہم نے احتجاج کیا تو روینہ کے ڈرائیور نے میری بھانجی اور میری ماں پر حملہ کیا۔ روینہ ٹنڈن، جو خود نشے کی حالت میں تھیں، انہوں نے بھی باہر نکل کر (میری ماں اور بھانجی) کو وحشیانہ طریقے سے مارا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم یہاں گزشتہ چار گھنٹوں سے کھار پولیس اسٹیشن میں ہیں اور کوئی بھی شکایت درج نہیں کر رہا ہے اور اس کے بجائے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ آکر تنازع طے کرلیں۔‘
شبھمن گل کو بھارتی اداکارہ نے آئینہ دکھا دیا؟
واقعہ کے بعد دونوں فریق الگ الگ شکایات درج کروانے کے لئے کھار پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس نے کہا کہ بعد میں دونوں سمجھوتہ کرنے پر راضی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس راج تلک روشن (زون 9) نے کہا کہ ’اب معاملہ حل ہو گیا ہے۔ فریقین نے ہمیں تحریری طور پر بتایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروانا چاہتے۔‘
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت روینہ نشے میں نہیں تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ روینہ کی گاڑی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
محسن عباس کی انگریز لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصاویر وائرل
دراصل، ہجوم روینہ کے گھر کے اندر گھس گیا اور فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
بھیڑ روینہ اور ان کے ڈرائیور کے خلاف جارح ہوگئی تھی جس کے بعد روینہ نے اپنے ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کی اور اس دوران فریقین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔