قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگریزی کا مزاق اڑایا جانا جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو بالکل بھی نہ بھایا اور انہوں نے فوراً ایسا جواب دیا کہ تنقید کرنے والے کو چپ لگ گئی۔
اے بی ڈی ویلیئرز اپنے یوٹیوب چینل پر بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے کیریئر اور ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق سوالات کر رہے تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے شروع ہوتے ہی شکایات سامنے آنے لگیں
اور بابراعظم پُراعتماد انداز میں ان کے سوالات کے جوابات بھی دے رہے تھے، اس لائیو سیشن پر کئی افراد تبصرے بھی کررہے تھے۔
جن میں بظاہر بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ہریتک گورو نے بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑایا تو اے بی ڈی ویلیئرز خاموش نہ رہ سکے۔
مذکورہ شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ’بابر اعظم انگریزی بول رہے ہیں جس کی وجہ سے اے بی ڈی بمشکل اپنی ہنسی روک پارہے ہیں‘۔
ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان نے اب تک کتنی سیریز جیتیں؟
تاہم اے بی ڈی ویلیئرز نے مذکورہ شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ان (بابر) کی انگریزی لازمی طور پر میری اردو سے بہتر ہے اور ان کی بلے بازی بہترین ہے جو میرے خیال میں زیادہ معنی رکھتا ہے‘۔
اے بی ڈی ویلیئرز کے اس جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور بابر اعظم کے مداحوں نے اسے خوب پسند کیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں امریکا کی اونچی اڑان، کینیڈا کو ہرادیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق جنوبی افریقی کپتان اس سے پہلے بھی پاکستانی کپتان کی حمایت میں بیانات دے چکے ہیں۔
ایک مرتبہ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے، جب میں نے پہلی بار بابرکو دیکھا تھا تو تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکا کھیل سکتا ہے۔