Aaj Logo

شائع 02 جون 2024 04:02pm

ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کو بیمار دیکھ کر پریشان

سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ہتھنی اور اس کے بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل کو موم کر دیا ہے، جہاں بیمار ہتھنی کے لیے اس کا بچہ پریشان ہو رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے جنگلات میں ایک ہتھنی بیمار تھی، جسے علاج کے لیے انتظامیہ کی جانب سے لے جایا گیا تھا، اس دوران بچہ اپنی ماں سے الگ ہو گیا تھا۔

تاہم ماں کی ممتا اور بچے کا ماں کے لیے پیار انسان کے ساتھ ساتھ جانوروں میں بھی یکساں ہے، یہی وجہ تھی کہ صحتیابی کے بعد جب بچہ اپنی ماں کے قریب گیا تو اس سے محبت کا اظہار کچھ اس انداز میں کیا کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی بھا گیا۔

مودی اپنی ہی والدہ کے خلاف ایف آئی آر کرانے تھانے پہنچ گیا

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

ہتھنی کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹرز سی ایف راماسبرامانین، ڈی ایف او جیاراج، ڈاکٹر سکومار، ڈاکٹر راجیش اور ڈاکٹر پرینکا کو سوشل میڈیا صارفین خوب داد دے رہے ہیں۔

عام طور پر ایک ہتھنی کو اس کے بچے سے الگ کرنا آسان نہیں ہے، دیوہکل جانور اگر آپے سے باہر ہو جائے تو اسے سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

تاہم ڈاکٹرز کے بروقت اقدام اور بہترین حکمت عملی کے تحت نہ صرف ہتھنی کی جان بچائی گئی بلکہ اسے بچے سے الگ بھی کچھ اس طرح کیا کہ اسے خطرہ محسوس نہ ہوا۔

اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیم کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

Read Comments