سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔
حال ہی میں شمالی امریکہ کے ملک جمائکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اس نے اپنی ہی قبر کو سجا کر اشتہار کے طور پر پیش کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون سجاوٹ کا کام کرتی ہے اور اسی حوالے سے یہ قدم بھی خاتون نے اٹھایا ہے، تاکہ وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہو جائے۔
چونکہ خاتون گھروں کے اندرونی حصوں کی سجاوٹ کا کام کرنےکے ساتھ ساتھ انسانوں کی قبروں کو بھی اندرونی طور پر سجانے کا ہنر رکھتی ہیں۔
ایران میں صدراتی امیدوار زہرا علیہان کون ہیں؟
یہی وجہ تھی کہ اس سجاوٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے، خاتون سوشل میڈیا پر شیرن گریو ایونٹ ڈیکوریشن نامی پیج بھی چلاتی ہیں جہاں ان کی ٹیم آرڈرز بھی لیتی ہے اور اپنے کام کو پیش بھی کرتی ہے۔
خاتون کی جانب سے سجی ہوئی قبر کو دکھایا گیا تھا، جبکہ ساتھ ہی خاتون نے اشتہار میں اپنی آواز کا جادو چلایا ہے، اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنے ٹیلنٹ سے روشناس کرایا۔
شیرن کی جانب سے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ہرے اور سفید رنگ کے پردوں کے ساتھ قبر کو اندرونی طور پر تیار کیا گیا تھا، جبکہ اندر تکیے بھی رکھے گئے تھے۔
جسے خاتون کی جانب سے معیاری کام قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے آرڈرز کی بھی درخواست کی۔