کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم گورنر سندھ اور ان کے خاندان کے افراد حادثے سے بال بال بچ گئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ فلائی جناح کے طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔
پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ
پرواز نمبر 670 میں گورنر سندھ سمیت طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، فلائی جناح کے اسی طیارے نے گزشتہ 2 ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔
پرواز 25 منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی ہوئی۔
فلائی جناح کا کپتان طیارے کو نوابشاہ سے واپس کراچی ایئرپورٹ لے آیا،ایئر ٹریفک کنٹرول نے رن وے کو لینڈنگ سے قبل کلیئر کرایا۔
بھارت نے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت نہ دی، سعودی طیارہ کراچی آنے پر مجبور
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گورنر کامران ٹیسوری کے طیارے میں فنی خرابی واقع ہوئی تھی جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔