آج کے دور میں بالی وُڈ میں اگر پُر اثر کہانی نہ ملے تو پاکستان مخالف اور اسلام مخالف فلمیں بنا کر ڈائریکٹرز ناکام توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے بھی لاہور شہر سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ فلم لاہور 1947 میں بھی پاکستان مخالف پراپیگنڈا نظر آنے والا ہے۔
تاہم اب پریتی زنٹا 6 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بالی وُڈ میں جلوہ دکھانے جارہی ہیں اور اس بار فلم ’لاہور 1947‘ کے ساتھ بڑے پردے پر آنے والی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس ٹیم کے ساتھ کام کر کے بے حد مزا آ رہا ہے، جبکہ ان کا تجربہ بھی بے حد خوشگوار رہا۔
جبکہ مداحوں سے متعلق کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم آپ کو پسند آئے گی اور آپ سب اس سے محظوظ ہوں گے۔
شاہ رخ خان اپنی منیجر کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف
ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ یہ میری زندگی کی سب سے مشکل ترین فلم ہے۔
پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ ہر ایک شخص تعریف کا مستحق ہے، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سب نے برداشت کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے متعلق انکشاف، شادی خطرے میں پڑنے کا خدشہ
جبکہ اداکارہ نے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی، اداکار عامر خان، سنی دیول، سنتوش سیون، شبانہ اعظمی اور اے آر رحمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے فلم ’لاہور 1947 میں سنی دیول، عامر خان، شلپا شیٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔