Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جون 2024 11:38pm

لاہور میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو مارے گئے

پنجاب کے شہر لاہور میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو مارے گئے۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو عبد القادر اور کاشف ہلاک ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر حج کے لیے جانے والے شہری فاروق اعظم کو قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

اسلام آباد : مسلح ملزمان کی 2 سعودی سفارتکاروں سے لوٹ مار، واقعہ کا مقدمہ درج

حج پر جانے والے شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان فرحان اور زین مارے گئے۔

اس کے علاوہ باٹا پور پولیس نے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو مار گرایا۔

عبدالرافع پولیس کو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، عبدالرافع کی پولیس کو سرعام للکارنے کی متعدد ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

Read Comments