Aaj Logo

شائع 01 جون 2024 10:15pm

اسلام آباد : ڈیزل میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈی سی اسلام آباد نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دیدی۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی جانب سے 30 کلو میٹر سے زائد سفر پر کرائے میں 10 روپے تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ اسکرین پر چسپاں کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا، ٹرانسپورٹ یونین نے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

فیصلے کے مطابق کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اتوار سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments