گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی کی چوہدری شجاعت سےملاقات کرتے ہوئے، شجاعت حسین کی صحت کیلئےنیک تمناؤں کااظہار کیا ۔ جبکہ منصب سنبھالےپرچوہدری شجاعت نے فیصل کریم کو مبارک باد بھی دی ۔
ملاقات میں گورنر کے پی کے نے کہا کہ ریاست اور اداروں کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے محب وطن نہیں، ایسے لوگوں کو نہ ہی ملک کا وفادار کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی عوام کا۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی پاکستان اور جمہوریت کیلئے خدمات لازوال ہیں، اور انھو ں نے محب وطن سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل کا کردار ادا کیا ہے پاکستان میں رواداری برداشت احترام کی سیاست کی ضرورت ہے۔
جبکہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں ہم آہنگی اور رواداری کا انتہائی ضروری ہے، صوبوں اور وفاقی میں ورکنگ ریلیشن شپ سے عوام مستفید ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی وفاق کا صوبے سے بہتر تعلقات استوار کرنے کا قابل ستائش ہے۔