Aaj Logo

شائع 01 جون 2024 05:51pm

پاسپورٹ آفس اہلکار وں کا شہریوں سے 25 ملین رقم وصول کرنے کاانکشاف

گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مبینہ طور پر9 ہزار سے زائد وصول کرنے پر پورے عملے کو تبدیل کردیا گیا۔

ایک شہری کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر 9 ہزار سے زائد درخواست گزاروں سے 25 ملین وصول کئے ہیں ۔

متعلقہ شہری کی شکایت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ اور وفاقی محتسب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے مبینہ اوور چارجنگ کی تحقیقات شروع کی جائے ۔

شکایت کنندہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر حیات پر سرکاری طور پر مقرر کردہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار نے غیر قانونی طور پر روپے جمع کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے فوری طور پر شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے علاقائی پاسپورٹ آفس کے عملے کو تبدیل کر دیا۔ خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند ہفتے قبل لاہور پاسپورٹ آفس میں کرپشن پر افسران کو معطل کر دیا تھا۔

محسن نقوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر فیض الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نسیم کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا تھا۔

Read Comments