Aaj Logo

شائع 01 جون 2024 05:46pm

معمولی تکرار پر سسرالیوں کی فائرنگ سے بہو اور باپ قتل

فوٹو۔۔۔فائل

ہری پور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے بہو اور اس کا والد جان سے گیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ مکھنیال کی حدود بانڈی کہیال میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے نے باپ اور بیٹی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق مقتول والد چوہدری سلیم اپنی بیٹی ماریہ کو لینے سسرال گیا تھا، معمولی تکرار پر لڑکی کے سسر اور دیور نے فائرنگ کردی۔ جس کے بعد لاشیں خان پور اسپتال منتقل کی گئیں۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون کے شوہر ، سسر اور دیور کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read Comments