پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے تنقید کرتے ہوئے سوالات کھڑے کر دیئے ۔
انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی پر سابق کپتان سلمان بٹ نے قومی کھلاڑی اعظم خان سمیت صائم ایوب کی پرفارمنس پر بھی اعتراض اٹھایا۔
سلمان بٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اوپنر بیٹر صائم ایوب کو پاکستان ٹیم میں 21 میچز کھیلنے کا موقع ملا مگر اس کے باوجود وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ صائم اپنے ٹیلنٹ کے مطابق پرفارم نہیں کر رہے۔
انہوں نے اعظم خان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان سے انٹرنیشنل سطح پر کہیں بھی غلطی ہوگی تو لوگ پہلے ان کی فٹنس پر انگلی اٹھائیں گے۔ اعظم خان کو اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مینجمنٹ، کوچز کوئی ان کے مدد نہیں کرسکتا۔
سلمان بٹ نے معین خان کے بیٹے اعظم خان سے متعلق مزید کہا کہ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اعظم خان کی انگلینڈ کے خلاف ناقص وکٹ کیپنک پر انہیں تررتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ اعظم خان کو ان کے والد معین خان کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔