پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
رپورٹ میں اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالے سے مذاکرات نہیں ہونگے، پاکستان کو ٹیک آف کرتے کئی بار گرا چکے، اسحاق ڈار
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں چند اراکین پنجاب اسمبلی کے علاوہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کارکن دلبرداشتہ ہو چکے ہیں، ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کارکنان کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔
شیر افضل مروت پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے فارغ، ’اب کوئی مجھ سے بھیک نہ مانگے‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لاہور اور پنجاب میں کوئی رہنما کارکنان کی قیادت کیلئے موجود نہیں، تحریک انصاف پنجاب میں کوئی بڑا احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔