Aaj Logo

شائع 01 جون 2024 12:02pm

کراچی میں امتحانی کاپیوں پر کیو آر کوڈ درج، پرچہ پھر بھی لیک ہوگیا

کراچی میں ایک طرف انٹرمیڈیٹ امتحانات شروع ہوتے ہی پرچے لیک ہونے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، وہیں نقل مافیا کی پکڑ کے لیے اہم اقدامات اٹھائے بھی جا رہے ہیں۔

انٹر بورڈ انتظامیہ نے امتحانی کاپی پر کیو آر کوڈ درج کردیا ہے، جس سے جعلی کاپی کو باآسانی پکڑا جاسکتا ہے۔ امتحانی پرچے پر سینٹر کا نام اور نمبر بھی درج ہے۔

دوسری جانب ان سب اقدامات کے باوجود بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ مقررہ وقت سے 40 منٹ قبل وائرل ہوگیا، پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کیلئے فول پروف انتظامات اور واٹرمارک بھی کام نہ آیا۔

پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس میں وائرل ہوا، نشتر روڈ کے گورنمنٹ بوائز اسکول سے پرچہ لیک ہونے پر کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

Read Comments