Aaj Logo

شائع 01 جون 2024 10:00am

40 بلیوں کو کمرے میں بند کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

جانوروں سے متعلق دلچسپ ویڈیوز تو سوشل میڈیا پر بے تہاشہ ہیں تاہم کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں شنگاپور میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بلیوں کو کئی دن سے کمرے میں بند کر کے رکھا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ نوجوان کو مقامی عدالت نے 20 دن قید کی سزا سنائی ہے، جرمانہ عائد کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

31 سالہ نوجوان محمد دانیال شکیرمان کو بدھ کے روز 10 عدالتی چارجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، بطور پیٹ اونر نااہلی اور جانوروں کو تکلیف پہچانے پر عدالت نے دانیال کو سزا سنائی۔

تصویر بذریعہ: کورٹ ڈاکیومنٹس

دانیال کی جانب سے 43 بلیوں کو 20 دن تک بنا کھانے پینے کے کمرے میں بند کر کے رکھا گیا تھا، جس کے باعث کئی بلیوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، جبکہ 2 بلیاں مر گئی تھیں۔

دانیال کے خلاف اینیمل اینڈ برڈز ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔

واضح رہے این پارکس میں انتظمایہ کی جانب سے عوامی شکایت پر پولیس کو پبلک ہاؤسنگ یونٹ سے شدید بو آنے کی شکایت کی گئی تھی، تاہم پولیس افسران کو اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب گھر کا مین گیٹ بند تھا۔دانیا اور ان کی فیملی کی جانب سے نئے گھر سامان منتقل کر دیا گیا تھا، جبکہ پرانے گھر کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بلیاں اکیلی پرانے گھر میں موجود تھیں۔

Read Comments