کراچی میں رات گئے فائرنگ کے چار واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، فائرنگ کے واقعات پاک کالونی، پٹیل پاڑہ اور اورنگی ٹاون میں پیش آئے۔
پٹیل پاڑہ میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہکار سمیت چار افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا, جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس اہلکار قمر زمان دم توڑ گیا.
راولپنڈی: تیز رفتار پولیس وین کھائی میں جاگری، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی
شہید اہلکار قمر زمان اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات تھا۔
زخمیوں کی شناخت محمد طاہر، فیضان اور کامران کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور کے سات اور نائن ایم ایم کا ایک خول ملا ہے۔
دوسری جانب ادھر اورنگی ٹاون چودہ نمبر میں فائرنگ سے بلال نامی شہری زخمی ہوگیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔
کراچی میں ڈمپر انڈرپاس کی چھت سے ٹکراگیا
لیاری کلاکوٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہزاد نامی شہری زخمی ہوگیا۔
پاک کالونی پرانا گولیمار شیرین بیکری کے قریب منشیات فروش گروپوں کی آپس میں فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والا شخص منصور زین منشیات کے اڈے کا منشی تھا۔