Aaj Logo

شائع 31 مئ 2024 09:02pm

ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت پر شائقین بھڑک اٹھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر اعظم خان کی انگلینڈ کے خلاف ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر کرکٹ شائقین بھڑک اُٹھے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری چوتھے اور آخری میچ میں اعظم خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 گیندوں کا سامنا کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے بعدازاں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سیدھا کیچ ڈراپ کردیا۔

دوران بیٹنگ وکٹ کیپر بیٹر انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کے باؤنسر کو بھی سمجھ نہیں سکے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

انگلیںڈ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم 19.5 اوورز میں محض 157 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔

میچ اعظم خان کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’‘ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اعظم خان کو اس وقت تک نہیں کھلائے گی جب تک کہ وہ اپنی فٹنس ٹھیک نہیں کرلیتے’’۔

Read Comments