پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ امید ہے ہر ڈی سی کام کرے گا، واضح فرق نظر آنا چاہیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول اور دیگر امور کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مانیٹرنگ پر ڈپٹی کمشنر نے کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب پیش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال، ننکانہ صاحب، حافظ آباد اور مری کے ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی اور ساتھ ہی ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔
پنجاب میں آئن لائن منڈیاں متعارف، کیٹل کمپنی نے ایپ تیار کر لی
اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں، شادی کے کھانے میں ون ڈش کی پابندی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں روٹی اور بریڈ کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے ہر ڈی سی کام کرے گا، واضح فرق نظر آنا چاہیئے، روٹی کے نرخ مستحکم ہونے تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے، روٹی کا سائز اور وزن کم ہونے کی شکایات نہیں ہونی چاہیئے، پرائس مقرر ہونے کے بعد عملدرآمد ڈپٹی کمشنرکی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں ویٹنگ ایریا میں شیڈ اور پنکھوں کا انتظام کیا جائے، مریضوں اور تیمارداروں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتالوں میں مریضوں کے انتظار کا دورانیہ کم از کم ہونا چاہیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شہروں میں آوارہ کتوں کو ہٹانے کی مہم جاری رکھی جائے، شہریوں کی شکایت سے پہلے ہی صفائی ستھرائی ہوجانی چاہیئے، ستھرا پنجاب کا مطلب ہر شہر اور ہر گاؤں کی صفائی ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم، جون کی ڈیڈ لائن مقرر
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اسپیشل ایجوکیشن اسکولوں کا بھی ہفتہ وار وزٹ کریں، خسرہ کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں، مویشی کی آمد پر گانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی سدباب کیا جائے، صرف مقررہ مقام پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی جائے، عید پر قربانی کے بعد چند گھنٹوں میں شہر صاف ہونا چاہیئے۔
پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا۔