آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کمی کی گئی جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 62 پیسے کمی ہوگئی۔
اوگرا نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق 01 جون 2024 سے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کردیا اور ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
مافیا کی آپسی لڑائی، ملک میں ایل پی جی کی قیمتیں گر گئیں
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 62 پیسے کمی ہوگئی۔
مجاز ڈسٹری بیوٹر کے سوا تمام افراد کے ایل پی جی کے کاروبار پر پابندی
مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,326.51 روپے تھی جو یکم جون سے 45 روپے 62 روپے کمی کے بعد 2,280.89 روپے پر دستیاب ہوگا۔
ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو- سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔
عوام کیلئے خوشخبری: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
پچھلے مہینے کے مقابلے میں سعودی آرامکو- سی پی میں 2 فیصد اور اوسط ڈالر کی شرح مبادلہ میں بھی 0.04% کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کے لئے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے یعنی 1.62٪ کمی ہوئی ہے جبکہ فی کلو گرام کمی 3.86 روپے ہے۔