پھلوں کا بادشاہ جہاں لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے وہیں اس کی کئی ایسی قسمیں بھی ہیں جن کی صرف قیمتیں ہی سب کے ہوش اڑا دیتی ہے۔
میازاکی آم کی قسم اپنے رنگ کے ساتھ ساتھ اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہے۔
پاکستان اور بھارت میں جہاں پیلے رنگ کے آم عام ہیں وہیں جاپان میں جامنی رنگ کے آم بھی کافی مقبول ہیں، جن کا ذائقہ بھی سب کو بھا جاتا ہے۔
تاہم اس آم کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کی قیمت ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے، اس آم کی فی کلو حساب سے قیمت تقریبا ڈھائی لاکھ روپے سے 3 لاکھ روپے بنتی ہے۔
جاپانی حکومت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آم جس ماحول میں اگایا جاتا ہے وہ انتہائی منظم ہو تاکہ پھل فروخت ہونے سے پہلے سخت معیارات پر پورا اترے۔
اس میں وزن، سائز، چینی کی مقدار، اور ظاہری شکل جیسے معیار شامل ہیں، جس سے پھل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق اس آم میں کئی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں، وٹامن سی، وٹامن اے اور ڈائٹری فائبر موجود ہوتے ہیں، چونکہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے تو مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
دوسری جانب بینائی تیز کرنے اور جلد کو بہتر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔