Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 05:08pm

فیصل مسجد کے عقب میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بے قابو

مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا ہے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرکی مدد سے آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ رواں ہفتے ٹریل تھری، ٹریل فائیواورای الیون سیکٹرمیں آگ لگنے کے واقعات ہوچکے۔

اس حوالے سے رومینہ خورشید عالم نے بتایا کہ مارگلہ ہلزپر2مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای نائن پہاڑیوں کے سامنے زیادہ شدت والی آگ لگی ہوئی جبکہ چیرمین این ڈی ایم سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی اے ایف نے ہیلی کاپٹرمتاثرہ جگہ پرآگ بجھانے کیلئے روانہ کردیا جبکہ پاکستان نیوی کی ٹیم بھی آگ پرقابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے بتایا کہ اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کی ٹیم بھی آگ بجھانے کی کوشش میں شامل ہے، سکتھ ایوی ایشن سکواڈرن سے بھی ہیلی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

ادھر ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ گاندیا کلنجر کے علاقے میں لگی ہے، 30 جوان آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، سی ڈی اے سمیت دیگرریسکیوادارے بھی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

علاوہ ترجمان وائلد لائف کے مطابق وائلڈ لائف حکام نے آگ لگانے والے مشبہ شخص کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا معاملہ، تین افراد گرفتار

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ ملوث افراد کی نشاندہی لازمی کریں۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے موقع پر پہنچے، کہا آگ کو رہائشی علاقے سے محدود رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، آگ بجھانے کے عمل میں فائیر فائیٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے تھے۔

ڈی سی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل رہی تھی گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں، عرفان نواز میمن نے کہا پہاڑیوں پر آگ لگنے کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گئی۔

Read Comments