وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے ڈالر ریٹ 295 روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بجٹ 2024-25 ڈالر کی روپیہ میں قدر کی بنیاد پر تشکیل دیا جائےگا، اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی کیلئے ڈالر ریٹ 295 روپے لگایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے، آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرط کے باعث مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر عملدرآمد ہو گا۔
رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ کیلئے 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافے سے آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنےکا بھی خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
بجٹ 2024-25: پینشن، بینظیر انکم سپورٹ سمیت بڑی کٹوتیوں کی تیاری
وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیئے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافے سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا، فارن کرنسی، پیٹرولیم پراڈکٹس پر روپیہ کی قدر میں کمی کا اثر پڑے گا، درآمدی اشیا مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ کم ہوسکے گا۔