Aaj Logo

شائع 31 مئ 2024 11:51am

پاکستان کا نیا سیٹلائٹ عام لوگوں کے لیے کس طرح فائدہ مند ہے؟

پاکستان کی جانب سے چین کی مدد سے جدید ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں لانچ کیا گیا ہے، پاک سیٹ ایم ایم ون اپنے اندر کئی خصوصیات رکھتا ہے، جن کی بنیاد پر پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کی کئی مشکلات بھی حل ہو سکتی ہیں۔

سپارکو یعنی سپیس اینڈ اپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن کی جانب سے کہنا تھا کہ سیٹلائٹ چینی شی چلانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا ہے، جو کہ جدید مواصلاتی آلات کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کی سہولت میں مدد مل سکے گا، سپارکو کی جانب سے بتانا تھا کہ سیٹلائٹ رواں برس جولائی یا اگست کے مہینے سے سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیٹلائٹ کے باعث ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ جبکہ سپارکو سمیت ماہرین اسے گیم چینجر بھی تصور کر رہے ہیں۔

سپارکو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امتنان الحق قاضی کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ کا وزن 5 ٹن ہے، جو کہ زمین سے تقریبا 30 سے 35 فیصد کے اوپر کمیونیکیشن سروسز ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر امتنان الحق کے مطابق اس سیٹلائٹ میں ایسے آلات موجود ہیں، جن کی موجودگی سے ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جہاں زمینی انٹرنیٹ میسر نہیں۔

جبکہ سیٹلائٹ کا سروسز فراہم کرنے کے بعد زمینی انٹرنیٹ پر صارفین کا انحصار یا تو ختم ہو جائے گا یا پھر کم ہو جائے گا۔

چونکہ اس سیٹلائٹ میں ہائی فریکوئنسی بینڈز کے درمیان رابطہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے میں مدد مل سکے گی۔

جبکہ دعویٰ کرتے ہوئے ڈاکٹر امتنان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیون کے صارفین کو بھی اسی انٹرنیٹ سے سروسز فراہم کی جائیں گی۔

Read Comments