خیبر پختونخوا کے وزیرِ زراعت میجر (ر) سجاد خٹک نے کہا ہے کہ نسوار پر ٹیکس لگانا درست نہیں کیونکہ یہ عوام کا نشا ہے اور شریعت نے بھی اس پر پابندی نہیں لگائی۔
ان کا کہنا ہے کہ نسوار تمباکو سے بنتی ہے اور تمباکو کے معاملے میں شریعت غیر جانب دار ہے یعنی اِسے استعمال کرنے کا ثواب ہے نہ عذاب۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں فائنانس بل پر بحث کے دوران میجر (ر) سجاد خٹک نے کہا کہ شرعی اعتبار سے تمباکو مباح ہے۔ مباح چیز کے استعمال پر تادیب نہیں ہوتی۔
ایوان میں فائنانس پر بحث کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت سے کہا تھا کہ سادہ تمباکو اور نسوار پر ٹیکس بڑھایا جائے اور اسکولوں پر ٹیکس گھٹایا جائے۔